سرد جنگ کا دور ہو یا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جن کا عالمی امور میں بہت اہم کردار رہتا ہے ۔ایسے میں جب امریکہ اور پاکستان کے مفادات ایک ہو جاتے ہیں تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب آجاتے ہیں۔ اور جب مفادات ٹکرانے لگتے ہیں تو پاکستان پر امریکی پابندیاں لگا دیتا ہے۔ اور پاکستان امریکہ سے تعاون کم کرنے لگتا ہے۔ پاکستان کی عالمی سیاست میں کیا اہمیت ہے اور 21 کروڑ سے زائد آبادی کا یہ ملک کتنا طاقتور ہے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا زبردست جغرافیہ ہے سب سے پہلی بات تو یہ کہ پاکستان ایشیاء میں واقع ہے جو تیزی سے عالمی سیاست اور معیشت کا مرکز بنتا جا رہا ہے



پاکستان کتنا طاقتور ہے؟
 سرد جنگ کا دور ہو یا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جن کا عالمی امور میں بہت اہم کردار رہتا ہے ۔ایسے میں جب امریکہ اور پاکستان کے مفادات ایک ہو جاتے ہیں تو دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب آجاتے ہیں۔ اور جب مفادات ٹکرانے لگتے ہیں تو پاکستان پر امریکی پابندیاں لگا دیتا ہے۔ اور پاکستان امریکہ سے تعاون کم کرنے لگتا ہے۔ پاکستان کی عالمی سیاست میں کیا اہمیت ہے اور 21 کروڑ سے زائد آبادی کا یہ ملک کتنا طاقتور ہے دیکھتے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا زبردست جغرافیہ ہے سب سے پہلی بات تو یہ کہ پاکستان ایشیاء میں واقع ہے جو تیزی سے عالمی سیاست اور معیشت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔
 پاکستان کے مشرق اور شمال میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک بھارت اور چین ہیں۔ چین کو افریقہ اور عرب ریاستوں سے تجارت کے لیے اور بھارت کو مغرب میں وسط ایشیا تک ٹریڈ روٹس کے لیے پاکستان سے بہتر راستہ میسر نہیں جبکہ شمال مغرب میں واقع افغانستان کو سمندر تک رسائی کے لیے بھی پاکستان کا ساتھ چاہیے۔مستقبل کے منظرنامے میں ایشیا کا یہ خطہ اتنا اہم ہے کہ امریکہ بھی نائن الیون کے بعد سے افغانستان میں مستقل ڈیرے ڈال چکا ہے ۔دفاعی اعتبار سے دیکھیں تو پاکستان کے پاس دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج ہے۔ جس کی تعداد چھ لاکھ 20 ہزار ہے ۔عالمی رینکنگ میں پاکستان کی فوج کو دنیا کی گیارہویں سب سے طاقتور فوج مانا جاتا ہے حالانکہ دفاع پر خرچ کرنے کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں 23ویں نمبر پر ہے ۔ پاک فوج کی طاقت کا اندازہ اس بات سےلگائیں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے ہے جس نے دہشتگردی کے اندرونی نیٹ ورک کو دس سال سے بھی کم عرصے میں کچل کر رکھ دیا۔ یاد رکھے یہی چیلنج شام لیبیا یمن اور عراق بھی درپیش تھا لیکن یہ تمام ممالک ان خطرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور خانہ جنگی کا شکار ہو گئے۔ اسی طرح افغانستان میں امریکہ اور 70 ملکوں کا فوجی اتحاد سترہ سال میں مسلح گروہوں کو شکست نہیں دے سکا ۔
پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے پاکستان دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہے جو تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے فائٹر جیٹس آب دوزے جنگی بحری جہاز اور سیٹلائٹس تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا نوجوان آبادی کے اعتبار سے پانچواں اور رقبے کے لحاظ سے پینتیسواں بڑا ملک ہے۔ معاشی میدان میں دیکھا جائے تو پاکستان پرچیزنگ پاورکے لحاظ سے دنیا کی چوبیسویں اور جی ڈی پی کے اعتبار سے اکتالیسویں بڑی اکانومی ہے۔ یعنی پاکستا ن کی مالی صورتحال دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک سے بہتر ہے۔ پاکستانیوں کی سالانہ اوسط انکم 1629 ڈالر ہے جو اس خطے میں بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے۔ 
عالمی معاشی اداروں کے مطابق پاکستان 2030 تک دنیا کی بیسویں بڑی معاشی طاقت بننے کی طرف جارہا ہے جبکہ 2050 تک پاکستان اٹلی اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی سو لویں بڑی معیشت بن سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور امن کا تسلسل برقرار رہے۔ پاکستانی معیشت کی کمزوری یہ ہے کہ اس کا زیادہ انحصار زراعت کے شعبے پر ہے ۔ زیادہ پانی اور زرخیز زمین ہونے کے باوجود پاکستان کی زرعی پیداوار عالمی معیار سے کم ہے جس کی بڑی بنیادی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنا ہے۔
پاکستان اپنی زراعت اور صنعت میں جدد لائے تواسے تیزی سے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان کو دنیا کی تین بڑی عالمی طاقتوں چین، روس اور ترکی کے قریب تک دیکھا جاتا ہے۔ جب کے امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ سےپاکستان کے تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں۔ سی پیک کے باعث پاکستان کے اہمیت مزید بڑھ رہی ہے۔ اور زیادہ سے زیادہ ممالک تجارتی مقاصد کے لئے پاکستان کا رُخ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کی بڑی کمزوری اِس کے ہمسایہ ممالک بھارت اور افغانستان سے خراب تعلقات ہیں۔ مختصر یہ کہ پاکستان ایک بہت بڑے جغرافیے اور آبادی والے ممالک کے درمیان قائم ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے اس کی قوت کا بڑا حصہ اس کی بڑی آبادی ،اہم جغرافیائیے،طاقتور فوج اور چین کے ساتھ تعلقات سے جڑا ہوا ہے
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours