According To Hazrat Ali (R.A) Why Sleep is Not Coming


 حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کےمطابق رات کو نیند کیوں ٹھیک سے نہیں آتی


دوستوں حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس ایک شخص آتا ہے اور عرض کرتاہے اے علی رضی اللہ تعالی عنہ مجھے رات کو ٹھیک سے نیند
 نہیں آتی رات کو سو نہیں پاتا اور جب صبح اٹھتا ہوں تو پورے جسم میں درد رہتا ہے اور وہ درد بڑھتا رہتا ہے ۔جب وہ اپنا درد حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کو بیان کر چکا تو انہوں نے اس شخص سے فرمایا کہ اے شخص اگر تم رات کو پانی پیتے ہو تو پانی پینا بند کردو کیونکہ ایسا کرنا صحت کے لیے انتہائی نامناسب ہے اور رات کو پانی پینے سے جسم میں ایسا درد شروع ہوجاتا ہے۔ اگر اللہ پاک اسے شفا دینا چاہیں تو دے سکتے ہیں ورنہ اس کا علاج ناممکن ہے ۔
دوستو پانی جسم کے لیے ایک بہت اہم چیز ہے ۔جب ہم مناسب مقدار میں پانی نہیں پیتے تو ہمارے جسم سے پانی خوشک ہو جاتا ہے اور اکثر رات کے وقت میں پانی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور اکثر لوگ رات کو نیند سے اٹھ کر پانی پیتے ہیں ۔لیکن اب جدید میڈیکل سائنس نے بھی رات کے وقت پانی پینے سے منع کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بستر پر جانے سے قبل پانی کا استعمال نیند کو متاثر کرتا ہے اور اس عادت کے نتیجے میں رات کو بیت الخلا کے لئے بار بار اٹھنا پڑتا ہے اور جب انسان گرم بستر سے ایک دم واش روم جاتا ہے تو جسم ٹھنڈا پڑجاتا ہے ۔جو صحت کے لیے نقصان دہ ہیں اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ اس کا تعلق گردوں کے ساتھ ہیں آپ سب جانتے ہی ہونگے کہ رات کو گردے اپنے کام میں بہت آہستہ ہوجاتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ کچھ افراد صبح اٹھنے پر چہرے اور ہاتھوں پر سوجن کا شکار ہوتے ہیں ہیں۔ اس لیے رات کو سونے سے قبل پانی پینا ایسے افراد کے لیے مسئلہ پڑھا سکتا ہے اور تیسری بڑی وجہ اگر آپ سونے سے قبل پانی پیتے ہیں تو یہ آپ کی نیند میں مداخلت کا سبب بنتا ہے ۔وزن کم کرنے کے لیے پانی کی طرح نیند بھی ایک اہم چیز ہے اور میڈیکل سائنس بھی یہی کہتی ہے کہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند ہماری زندگی میں ایک تبدیلی لا سکتی ہیں ۔سائنس کے مطابق وہ لوگ جو کم سوتے ہیں اور وہ لوگ جو زیادہ نیند لیتے ہیں ۔ان کے وزن بڑھنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
 خواتین و حضرات اسی طرح کھڑے ہو کر پانی پینا اخلاقیات کے خلاف سمجھا جاتا ہے اور اس حوالے سے اب ماہرین بھی بہت سے مشورے دے رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق کھڑے ہو کر پانی پینے سے نہ صرف ہماری سانس میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے بلکہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے آپ کے پینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہیں ۔جس کی وجہ سے جوڑوں کو نقصان پہنچتا ہے ہے ماہرین کے مطابق جس طریقے سے ہم آہستہ آہستہ کھانا کھاتے ہیں۔ اسی طرح پانی بھی آرام سے بیٹھ کر اور آہستہ آہستہ پینا چاہیے جلدی جلدی پانی پینے سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے ۔جس سے دل اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اس لیے ماہرین ہمیں اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے بیٹھ کر سکون سے پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں ۔جب ہم کھڑے ہوکر پانی پیتے ہیں تو یہ معدے کی دیوار سے ٹکراتاہے اور لہر کی شکل میں نیچے جاتا ہے یہ لہر معدے کی دیوار اردگرد موجود اجزاء اور غذائی نالی پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں ہیں طویل مدت تک یہ مشق نظامِ ہاضمہ کے افعال کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اللہ ہمیں صحت مند زندگی عطا فرمائے آمین ۔
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours