Articles by "اہم خبریں"
Showing posts with label اہم خبریں. Show all posts
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو جیل سے رہا ہوئے ایک ہفتہ ہوگیا تاہم ان کے کسی اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی خبر نہیں آئی، امید ہے نوازشریف خیریت سے ہوں گے، مریم نواز کے ٹوئٹ بھی بند ہوگئے ہیں، روز بیماری سے اپ ڈیٹ رکھنے والی مریم نواز نے بھی کافی دن سے ٹوئٹ نہیں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ نوازشریف کو خط لکھوں جس میں ان سے خیریت پوچھنا چاہتا ہوں،امید ہے جیل سے گھر جانے کے بعد تناؤ میں کمی اور خوشگوار ماحول میسر آیا ہے، اب نوازشریف خوشگوار ماحول میں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنے کا بھی سوچیں، نوازشریف کو جلد یا دیر سے لوٹی دولت واپس کرنا ہی ہوگی۔
آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا، آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی اور لیکن اس سے ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہی براجمان ہے ۔
ون ڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ انڈیا 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد
پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر سرک گئی لیکن اس کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔
دوسری جانب ٹیسٹ رینکنگ میں بدستور بھارت سر فہرست ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی تیسری پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 پوائنٹس ہیں اور یہ عالمی رینکنگ میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن ہے جبکہ پاکستان88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے،77پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلا دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ہمراہ زمبابوے دسویں نمبر پرہے۔
اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جانب سے ایف 16 طیارے کے استعمال پر ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 27 فروری کا واقعہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جب 2 بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تو انہیں پاک فضائیہ نے نشانہ بنایا، ان دو بھارتی طیاروں کو ایف سولہ
نے نشانہ بنایا یا جے ایف 17 نے، یہ سوال بے معنی ہے، پاک فضائیہ نے دونوں طیاروں کو اپنے دفاع میں مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جب بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں آئے تو فضائیہ کے جہاز بشمول ایف 16 فضا میں موجود تھے، بھارت اپنی خواہش کے مطابق ایف 16 یا کوئی بھی جہاز چُن لے اس سے نتیجے پر فرق نہیں پڑتا، اگر ایف 16 استعمال ہوا تب بھی دو بھارتی طیارے ہی نشانہ بنے، پاکستان اپنے دفاع کے لیے اپنی ہر صلاحیت کا مرضی کے مطابق استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)


