ایک ملک بھی ایسا نہیں جس کی زمین پر یہ جس کی سرحد پر امریکی فوجی اڈہ یا اس کا بہری بیڑا نہ کھڑا ہوا ہو۔ امریکا کے دنیا بھر میں اپنی زمین سے باہر 800 فوجی اڈے ہیں جبکہ امریکہ کے بعد دنیا کی تین بڑی طاقتوں روس فرانس اور برطانیہ ان تینوں کے کل ملا کر 30 فوجی اڈے ہیں اس سے امریکہ کے لمبے اور مضبوط بازوؤں کا پتہ چلتا ہے ۔امریکی فوجی بجٹ 611 ارب ڈالر کا ہے




امریکا کتنا طاقتور ہے ؟ امریکا کی طاقت کا اندازہ آپ اس بات سے لگائیں کہ دنیا کا ایک ملک بھی ایسا نہیں جس کی زمین پر یہ جس کی سرحد پر امریکی فوجی اڈہ یا اس کا بہری بیڑا نہ کھڑا ہوا ہو۔ امریکا کے دنیا بھر میں اپنی زمین سے باہر 800 فوجی اڈے ہیں جبکہ امریکہ کے بعد دنیا کی تین بڑی طاقتوں روس فرانس اور برطانیہ ان تینوں کے کل ملا کر 30 فوجی اڈے ہیں اس سے امریکہ کے لمبے اور مضبوط بازوؤں کا پتہ چلتا ہے ۔امریکی فوجی بجٹ 611 ارب ڈالر کا ہے ۔یہ دفاعی بجٹ امریکہ کے بعد بڑی طاقتوں چین روس فرانس برطانیہ سعودی عرب انڈیا جرنی ان تمام کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ آج کل کی دنیا میں ایئرکرافٹ کیریئر کو بہت بڑی جنگی طاقت مانا جاتا ہے۔ اکیلے امریکہ کے پاس 11 ایئر کرافٹ کیریئرزہیں۔ جبکہ امریکہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوجی طاقتوں روس ،چین ،فرانس، برطانیہ ان سب کے پاس دو سے زیادہ ایئر کرافٹ کیرئیر نہیں ہیں ۔ امریکہ کا سیاسی اثر و رسوخ بھی دنیا میں بہت زیادہ ہے۔ وہ اس طرح کہ اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور باڈی سلامتی کونسل میں امریکہ کے پاس ویٹو پاور ہے۔ دنیا میں تین بڑے ادارے اقوام متحدہ ،نیٹو فورسز اور ورلڈ بینک امریکی امداد کے بغیر قائم نہیں رہ سکتے اس لیے یہ تینوں ادارے امریکہ کے اثر میں ہوتے ہیں۔ ان تینوں باتوں کے علاوہ امریکہ دنیا کے بڑے حصے میں اپنی ضرورت کے مطابق فوجی اور معاشی امداد دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ ممالک اور یہ جغرافیے اس کے سیاسی اثر میں رہتے ہیں ۔علمی اور تحقیقی لحاظ سے بھی دیکھیں تو امریکہ پوری دنیا میں سب سے آگے ہیں۔ دنیا کی ٹاپ 20 یونیورسٹیز میں سے سترہ امریکہ میں ہیں ۔ "سیلیکون ویلی" ہیں وہ جگہ جہاں ٹیکنالوجی جنم لیتی ہے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہے یہ وہ جگہ ہے جہاں دنیا کے بہترین دماغ علم حاصل کرنے تجربہ حاصل کرنے یا پیسے کی تلاش میں آتے ہیں یا دنیا کے بہترین دماغوں کو یہاں اچھے پیکجز پر لایا جاتا ہے۔ فیسبوک ،گوگل ،ایپل اور مائیکروسافٹ جیسے بڑے بڑے ادارے سلیکون ویلی میں موجود ہیں۔ معاشی لحاظ سے دیکھیں تو امریکی معیشت اٹھارہ اعشاریہ ستاون ٹریلین ڈالر کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی معیشت ہے ۔امریکہ کے بعد چھین کا نمبر ہے لیکن چینی معیشت کا حجم امریکہ سے سات ٹریلین ڈالر کم ہے ۔معادنی لحاظ سے بھی امریکہ اسطرح مالا مال ہے کہ دنیا کا سب سے زیادہ اور بہترین کوئلہ امریکی زمین میں پایا جاتا ہے ۔ اور تیل کے دسویں نمبر پر سب سے زیادہ ذخائر بھی امریکی زمین میں موجود ہیں۔ امریکا دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی بناتا ہے اور مہنگی ترین پروڈکٹس تیار کرتا ہے۔ اس لیے امریکہ کا ٹریڈپروفائل فرسٹ ورلڈ کا ہے جبکہ اس کے مدمقابل جو ممالک ہیں روس اور چین ان کا ٹریڈ پروفائل تھررڈ ورلڈ کا ہے۔ امریکہ کی طاقت اس کی کامیاب اور سب سے قدیم جمہوریت ہے جس میں تقریبا دور صدیوں سے کوئی تبدیلی نہیں آیا یہی وجہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ادارے خود مختار اور مضبوط ہوتے گئے۔ مختصر یہ کہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے۔ لیکن اپنے سُپر پاور سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لئے امریکہ کو مسلسل اپنی ایکسپورٹس بڑھانا ہوتی ہیں۔ ایکسپورٹس مسلسل بڑھانے کے لئے امریکہ کو اپنی مصنوعات میں مسلسل جدد لانا ہوتی ہے۔ یہ جدد لانے کے لئے اُسے دنیا کے بہترین دماغ چاہیے۔ اس سارے تسلسل میں سے اگر ایک گھڑی بھی کم ہوجائے تو امریکہ کا سپر پاور سٹیٹس خطرے میں پڑ سکتا ہے
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours