دنیا کی سب سے امیر ترین انسان بل گیٹس کے گھر کے بارے میں آج ہم نے آپ کو بتانا ہے بل گیٹس بلاشبہ دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ہے فولٹس کے مطابق بل گیٹس کے اثاثوں کی جو مالیت ہےوہ 79سوبلین ڈالر ہے ۔ایسی امیر ترین شخصیت کی رہائش گاہ بھی یقینا پرتعیش ہوگی اور اس میں موجود سہولیات کی صورت دلچسپی سے خالی نہ ہو گی اور یہ انتہائی حیرت انگیز گھر ہے بل گیٹس کی رہائش گاہ کو زینا ڈو دوپوائنٹ زیرو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھیرا ہوا ہے۔ ڈیڑھ ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر درختوں کے درمیان گھیرا ہونے کی وجہ سے انتہائی زبردست معلوم ہے ۔بل گیٹس کا گھر ایک پہاڑی کے اندر تعمیر ہے سمجھ لیجئے کہ اس کی چھت خود پہاڑی زمین ہے جو کہ سرد موسم میں گرم اور گرم موسم میں ٹھنڈا رہتا ہے۔ اس گھر کی تعمیر میں 7 سال کا عرصہ لگا جوکہ 6 کروڑ 70 لاکھ ڈالر میں تعمیر ہوا بل گیٹس کا گھر زمین پر انتہائی منفرد اہمیت کا حامل ہے جس میں 24 باتھ روم ہیں جس میں دس بڑے اور چودہ چھوٹے ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بل گیٹس فیملی روزانہ کی بنیاد پر پورے مہینے الگ الگ باتھ روم استعمال کرسکتی ہیں اس گھر میں ورزش کے حوالے سے ہر قسم کی جدید سہولیات موجود ہیں بل گیٹس کے اس پرتعیش گھر میں آپ کو جم کئی سوئمنگ پول سٹیم روم کے علاوہ زیر زمین میوزک سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے ۔اس پرتعیش گھر میں تقریبا 24 باتھ روم ہیں جیسا کہ میں نے پہلے آپ کو بتایا ہے اور چھ باورچی خانے بھی تعمیر کیے گئے ہیں یہ باورچی خانے گھر کے مختلف حصوں میں تعمیر ہے ۔بل گیٹس نے یہ گھر انیس سو اٹھاسی1988 میں دو ملین میں خریدا تھا جس کی ساتھ سال بعد ہی مالیت تریسٹھ ملین ڈالر ہو چکی تھی تاہم سال 2012 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ گھر اُس وقت ایک سو تیئس اشاریہ چون ملین کے ڈالر کی قیمت کو پہنچ چکا تھا اور موجودہ قیمت اس سے بھی زائد بتائی جاتی ہے۔ بل گیٹس وہ امیر ترین شخصیت ہے جنہوں نے گھر میں چمگادڑ کے غار کے طرز پر ایک غار بھی تعمیر کر رکھی ہے اس غار میں تین گیراج بھی ہیں جن میں 30 گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اس کے علاوہ اس غار میں زیرزمین ایک خفیہ سٹریکچر بھی موجود ہے جس میں بآسانی دس گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ موجود ہیں۔ یہ گھر آب و ہوا کو کنٹرول کرنے والے جدید سسٹم سے آراستہ ہے گھر میں آنے والے ہر مہمان کو ایک مائیکروچپ دی جاتی ہے جس کی مدد سے وہ موسمیاتی ماحول کو کنٹرول کر سکتا ہے بل گیٹس کو خفیہ ٹیکنالوجی بہت پسند ہے اور اسی وجہ سے اس کے گھر کے کمروں کی دیواریں خفیہ سپیکروں سے آراستہ ہے اِن اسپیکر وں سے ہلکی ہلکی گانوں کی آواز آتی ہے جنہیں مہمان اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ اس گھر کی سب سے خاص بات یہاں کی لائبریری ہے اکیس سو سکئر فٹ کے رقبے پر پھیلی اس لائبریری میں متعدد قدیم کتابیں موجود ہیں۔ جہاں بل گیٹس کا امیر ترین شخصیات میں شمار ہوتا ہے وہی امدادی کاموں میں بھی سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اس نے اپنی آدھی سے زیادہ دولت غریب ممالک کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کر رکھی ہے بل گیٹس کے گھر کے بارے میں اگر مزید بات کی جائے تو گھر میں انتہائی لگژری قسم کا پندرہ سو سکائر فٹ پر مبنی ایک سینما بھی موجود ہے جو ایک وقت میں کم سے کم بیس افراد کو اپنی انتہائی سکون دہ صوفے اور کرسیوں پر لطف اندوز کر سکتا ہے گھر کا فلور حساس آلات اور وزن بتانے کی اہلیت رکھتا ہے کہ گھر میں کہاں اور کون موجود ہے اس گھر کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے یعنی اس گھر کی اس طرح سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے کہ جو بھی جس جگہ پر موجود ہوگا اس بارے میں اس شخص کو علم ہوجائے گا جو کہ مانیٹرنگ کر رہا ہوگا اور فلور انتہائی اساس ہے اتنا احساس ہے کہ اس کے ذریعے سے جو شخص اس فلور پر چل رہا ہوگا اس کا وزن بھی بتایا جاسکے گا وہ جہاں پر موجود ہوگا یہ بھی بتایا جا سکے گا اور یہ بھی بتایا جاسکتا ہے وہ کہاں پر چل کر گیا جیسا کہ پہلے لائبریری کے بارے میں آپ کو بتایا ہے کہ بل گیٹس کو کتابوں کے مطالعہ کا بھی بہت شوق ہے کوئی ایسا دن نہیں جس دن وہ مطالعہ نہ کریں اس لیے ہی ان کے گھر میں اکیس سو سکائر ٖفٹ پر مشتمل ایک انتہائی خوبصورت لائبریری ہے جس میں دنیا جہان کی بہت ساری کتابیں بھی موجود ہیں گھر میں موجود تیئس سو اسکوائر فٹ پر استقبالیہ کمرہ ہے جس میں 22 فٹ چوڑا ایل سی ڈی ٹی وی اور ایک بڑا فائر پلیس بھی ہے جس میں ایک وقت میں کئی افراد بھی بیٹھ سکتے ہیں۔
Share To:

Post A Comment:

0 comments so far,add yours